اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی جس میں انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم اور سکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر اس ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ کیا جس کے دوران دونوں فریقوں نے سائبر تحقیقات کیلئے جدید وسائل، تکنیکی معاونت اور خصوصی تربیت کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات خوشگوار رہی جس میں ہم نے غیرقانونی امگریشن، انسداد دہشتگردی اور آفیسر ایکسچینج جیسے پروگرامز پر بات چیت کی۔وزیر داخلہ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اُن کا مقصد انہیں پاکستان کیلئے ایک موثر پارٹنر بناتا ہے۔ایف بی آئی کے مطابق تعاون کا مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کی صلاحیت کو پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مزید مؤثر بنانا ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری اہم ہے اور ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ میں پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی امید بھی ظاہر کی

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

18 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

18 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

18 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

18 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

18 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

18 hours ago