اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں تاقیامت قائم و دائم رہیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں تاقیامت قائم و دائم رہیں گے۔سرفراز بگٹی نے 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا، تشدد اور دہشتگردوں کی آوازیں ریاست کیخلاف نفرت کو فروغ دے رہی ہیں. مخصوص حربوں کےذریعے ریاست پاکستان کو کمزور اور تقسیم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔سرفرازبگٹی نے کہا کہ صوبے میں غیرمتوازن ترقی تشدد کی بنیادی وجہ نہیں ہے تربت اوربلوچستان کےکئی علاقے ترقی یافتہ ہیں. کیا وہاں نام نہاد تحریکیں ختم ہو گئیں؟ ریاست مخالف عناصر ترقی کے لیے نہیں بلکہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو کیک کی طرح ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں. آئین پاکستان کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر قسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں ریاست کو توڑنے کی سوچ رکھنے والوں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی.ریاست ہر چیز سے مقدم ہے قومی سلامتی پر کسی صورت کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیزکےدفاع اورسلامتی کےلیےاپنی جان قربان کرنےسےبھی دریغ نہیں کریں گے. گورننس پرشکایات ہوسکتی ہیں لیکن ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا. نوجوانوں کا اعتمادبحال کرنے کے لیے اےآئی کے ذریعے میرٹ پر بھرتیاں یقینی بنائیں گے

Faisal Bukhari

Recent Posts

سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کی شدید الفاظ میں…

2 hours ago

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے…

2 hours ago

مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ…

2 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے…

3 hours ago

آپریشن شعبان جاری مزید 9 خوارج ہلاک تعداد 88 ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر…

3 hours ago

سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے مختلف ایلوپیتھک و ہربل ادویات اور سرنجز…

3 hours ago