اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور روس نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کا معاہدہ کر لیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے کرغزستان میں اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے، پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔پاکستان اور روس میں غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کا بھی معاہدہ کیا گیا جبکہ انسداد منشیات اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام کے لئے بھی تعاون بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ کے درمیان ملاقات میں افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے داخلہ نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کے لیے شدید سکیورٹی خدشات کا باعث ہیں، اس وقت افغانستان میں 25 مختلف دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ازبکستان کے وزیر داخلہ میجر جنرل عزیز تاشپولاتوڡ کے درمیان ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی وزارت ہائے داخلہ امور کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے درمیان ملاقات میں مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرغزستان کو اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہونے پر اپنے ہم منصب کو مبارکباد دی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس کے لئے شاندار انتظامات پر کرغزستان کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف کے درمیان ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزارت داخلہ کے درمیان ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

9 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

9 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

9 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

9 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

9 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

9 hours ago