اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور مصر کا مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق تجارت کے فروغ پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ عبدالعاطی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور مصر نے مختلف شعبے میں تعاون مزید بڑھانے اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا؎ترجمان دفتر خارجہ ے۔ فتھدھ ک۔ پاکستان اور مصر کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اسحاق ڈار نے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جنگ میں مصر کے تعاون کو بھی سراہا۔اس موقع پر صحت کے شعبے میں اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا گیا، پاکستان کا فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی، اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے انسانی امداد میں مصر کے کردار کو سراہا، پاکستان اور مصر کا اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

22 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

22 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

22 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

22 hours ago