اردو نیوز اپڈیٹس

مشرق وسطیٰ میں ثالثی سعودی مصری اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچ گئے، سعودی وزیر خارجہ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان سے دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ترکیہ نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا۔اس ملاقات میں خطے کی صورتحال اور ایران سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کا کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری پر زور دیا، وزرائے خارجہ نے امن و استحکام کے لیے قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا، پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی امن کے لیے مؤقف مشترکہ ہے۔خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی، پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، مصر کے رہنما قیام امن کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں گے، اجلاس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ترک وزیر خارجہ حقان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بعد میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملیں گے۔علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پر رابطہ کرکےعاقائی صورتحال اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے حالیہ عرصے کے دوران خود کو ایران اور امریکا کے درمیان ایک سفارتی ثالث کے طور پر پیش کیا ہے، کیونکہ پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں جبکہ خلیجی ممالک کے ساتھ بھی قریبی روابط ہیں، اسی لیے پاکستان اس تنازعے میں سفارتی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

23 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

23 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

23 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

23 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

23 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

23 hours ago