پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور چین میں 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت منتقلی کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا. معاہدہ پاکستان کی متعدد صنعتوں کے لئے بے پناہ فوائد فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تحت پاک چین صنعتی تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ، پاکستان اور چین میں 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت منتقلی کا تاریخی معاہدہ ہوگیا۔دونوں ممالک کی دو اہم تنظیموں کےدرمیان تاریخی معاہدہ طے پایا ، جس کے تحت جوتا سازی، چمڑےاورگارمنٹس شعبے میں جدید مشینری متعارف کرائی جائے گی۔معاہدےپر پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن اور چینی تنظیم گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسیشن کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔وائس چیئرمین پسمیڈا محمد یاسین نے چین میں عالمی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی .محمد یاسین نے کہا کہ معاہدہ پاکستان کی متعدد صنعتوں کے لئے بے پناہ فوائد فراہم کرے گا۔اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاک چین تعاون اور سٹریٹجک ترقی کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تربیت کے ذریعے پاکستان کی لیبر مارکیٹ میں بہتری کے آثار ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…