پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا ہےنجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس کی ملاقات 8 ویں سٹریٹجک مذاکرات سے قبل ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے دوران علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔بعدازاں وزارت خارجہ اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 8 ویں سٹریٹجک مذاکرات ہوئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ یورپی یونین کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سٹریٹجک مذاکرات کا تسلسل متحرک اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی قیادت اور نائب صدر کایا کالاس کی پاکستان کے ساتھ مسلسل روابط قابل قدر ہیں، عالمی و علاقائی امور خصوصاً پاکستان بھارت جنگ اور امریکا ایران تنازع پر قریبی رابطہ رہا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت سمیت دوسرے کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان یورپی یونین سٹریٹجک وژن طویل مدتی شراکت داری کو نئی سمت دے سکتا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم اور یورپی قیادت کے درمیان روابط کو دوطرفہ تعلقات کیلئے اہم قرار دیا گیا۔اس موقع پر یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور کایا کالاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنے پر بے حد خوشی ہے، امریکا، ایران مذاکرات میں ثالثی پر پاکستان کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے، تنازع کے باعث پوری دنیا توانائی بحران کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا تسلسل ناگزیر ہے، علاقائی و عالمی استحکام کیلئے پاکستان اور یورپی یونین کے ترجیحی اہداف یکساں ہیں۔کایاکالاس کا کہنا تھا کہ پاکستان،یورپی یونین شراکت داری تجارتی لحاظ سے اہم، معاشی ترقی کی ضامن ہے، سال 2026 کا اصل ہدف پاکستان یورپی یونین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستقبل پر مبنی بنانا ہے۔قبل ازیں یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کلاس کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کایا کالاس کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں فریقوں کے اس مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ پاکستان۔یورپی یونین شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری…
پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا ٹی وی کے مطابق پنجاب میں پرائیویٹ جنریٹرز اور سولر پاور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ ٹیکس فری رکھنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون2024 کے بعد گزشتہ ماہ…