اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب کابینہ نے پنجاب الیکٹرسٹی ڈیوٹی رولز 2026 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
دنیا ٹی وی کے مطابق پنجاب میں پرائیویٹ جنریٹرز اور سولر پاور پر نئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی کا فریم ورک تیار کر لیا گیا، 500 کے وی اے سے زائد جنریٹرز اور سولر سسٹمز ڈیوٹی نیٹ میں لانے کی منظوری دی گئی۔صنعتی و کمرشل صارفین پر 4 پیسہ فی یونٹ الیکٹرسٹی ڈیوٹی عائد کی جائے گی، گھریلو صارفین کو نئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی سے مکمل استثنیٰ دینے کی سفارش کی گئی تھی ، پنجاب حکومت کو سالانہ 30 کروڑ 60 لاکھ روپے اضافی آمدن متوقع ہے۔رولز کے تحت ایک ہزار 177 صنعتی و کمرشل مقامات نئی ڈیوٹی کے دائرے میں آئیں گے، الیکٹرک انسپکٹر کو پاور جنریشن سہولت سیل کرنے کا اختیار ملے گا، ڈیوٹی ادا نہ کرنے والوں سے ریکوری لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔الیکٹرک انسپکٹر کو نجی پاور پلانٹس کا ریکارڈ چیک کرنے کے اختیارات دینے کی سفارش کی گئی، نجی پاور جنریشن رکھنے والوں کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی۔صنعتی و کمرشل سیلف جنریشن یونٹس کیلئے علیحدہ انرجی میٹر لازمی ہوگا، سولر سمیت تمام بڑے سیلف جنریشن سسٹمز کا ریکارڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماہانہ ریٹرنز اور لاگ بکس جمع کرانا لازمی ہوگا، ڈیوٹی جمع نہ کرانے پر 10 سے 15 فیصد لیٹ پےمنٹ پینلٹی عائد ہوگی۔رولز کے مطابق غلط ریکارڈ پر جرمانہ اور بجلی پیداوار بند کرانے کی کارروائی ہوسکے گی، پنجاب حکومت نے 2012 کے الیکٹرسٹی ڈیوٹی رولز ختم کرکے 2026 رولز نافذ کرنے کی منظوری دیدی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

15 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

15 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

15 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

15 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

15 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

16 hours ago