پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کاسندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے.پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں، گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لیےبہت اہم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پانی کانصف حصہ گلیشیئرزسے حاصل ہوتاہے. ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کےگلیشیئرزتیزی سےپگھل رہےہیں.2022 میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سےپاکستان کو سیلاب اورطوفانی بارشوں کاسامناکرناپڑا۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کا اخراج نصف فیصدسےبھی کم ہے. پاکستان دنیاکے 10 ممالک میں شامل ہےجوماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہے. اس تبدیلی کے باعث ایکوسسٹم بھی متاثرہورہاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنےکیلئےاپنی ذمےداریاں پوری کریں. ترقی یافتہ ملک ترقی پذیرممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ گلیشیئرزکےتحفظ اورچیلنجزپرجامع گفتگوپرتاجک صدرکومبارباد پیش کرتاہوں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…