اردو نیوز اپڈیٹس

کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کیلئے دستخط کی تقریب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔ چین کو تقریب کی میزبانی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آئی او ایم ای ڈی سے متعلق کنونشن میں شرکت باعث فخر ہے۔ہانگ کانگ میں ثالِثی کی بین الاقوامی تنظیم کےلیے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تقریب عالمی ثالِثی کے دائرے میں توسیع کے نئے دور کا آغاز ہے، آئی او ایم ای ڈی سے متعلق کنونشن میں شرکت باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تجارتی، سرمایہ کاری، بہتر عدالتی کارکردگی کیلئے ثالثی مرکز قائم کیا گیا، کشمیر و فلسطین پر قبضہ علاقائی امن کیلئے خطرہ بن گئے، کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات حل کرنا ہوں گے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری حل ضروری ہے. ہمارا مشرقی ہمسایہ ملک عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے. مشرقی ہمسائے کی جانب سے فوجی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ یی سے ایک بار پھر زبردست ملاقات ہوئی. بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کنونشن پرمبارکباد پیش کی. چینی ہم منصب سے ملاقات خوش گوار تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

10 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

10 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

10 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

10 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

10 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

10 hours ago