اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت پر پابندیوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے مقبوضہ یروشلم میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادت کی آزادی پر اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ یروشلم میں مسلمانوں کو الاقصیٰ مسجد تک رسائی سے روکنا اور عیسائی مذہبی رہنماؤں کو مقدس چرچ میں داخلے سے منع کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔مشترکہ بیان پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں اسرائیل کے ان اقدامات کو قانونی و تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کے دروازے مسلسل 30 دن تک، حتیٰ کہ ماہِ رمضان میں بھی بند رکھنا عبادت کی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کا پورا احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت کے لیے مخصوص ہے اور اس کے انتظامی امور اردن کے ماتحت اوقاف ادارے کے پاس ہیں، اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر مسجد اقصیٰ کے دروازے کھولے، یروشلم کے قدیم شہر میں عائد پابندیاں ختم کرے اورعبادت گزاروں کی رسائی میں رکاوٹ نہ ڈالے۔عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیل کو مقدس مقامات کے خلاف جاری خلاف ورزیوں اور غیر قانونی اقدامات سے باز رکھنے کے لیے مؤثر اور سخت مؤقف اختیار کرے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

1 hour ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

1 hour ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

1 hour ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

1 hour ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

1 hour ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

1 hour ago