اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کررہا ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کررہا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کی صدارت بھی وزیراعظم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، صنعت، تعلیم اور عوامی روابط میں مضبوط شراکت داری موجود ہے۔ وزیراعظم کا دورہ پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی تجدید میں اہم کردار ادا کرے گا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے جبکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں اور چین کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت مسلسل برقرار ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے دو دورے کیے جہاں ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان 17 مئی کو سعودی عرب اور یو اے ای کی فضائی حدود میں ہونے والے ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے اور 21 مئی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے بخوبی آگاہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

6 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

7 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

7 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

7 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago