اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کرتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے آپریشن بُنۡيَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا بھرپور جواب دیا، وزیراعظم نے پہلگام واقعہ پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف پیش کیا تھا، وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی پیشکش کے بعد پاکستان کو عالمی حمایت ملی، وزیراعظم نے تاریخی خطاب میں بلیم گیم ختم کرنے پر زور دیا، پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے جبکہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کےتانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، بھارت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے نہ ہی اظہارِ افسوس کرتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، افواج پاکستان اورعوام کسی بھی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف واضح پالیسی رکھتا ہے، پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا سچ روشنی بن کر ابھرا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل اے، ٹی ٹی پی و دیگر دہشت گرد گروہوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، ہمارا دفاع مضبوط سے مضبوط ترہوا ہے، کوئی بھی ملک بھارت کا بیانیہ ماننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا، پاکستان نے پہلگام واقعہ کےمتاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

9 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

9 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

9 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

9 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

9 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

9 hours ago