اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں 15 فیصد نوجوان دماغی بیماریوں کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں دماغی امراض و اعصابی امراض کے ماہرین کی شدید قلت ہے، دماغی و اعصابی امراض کے ماہرین کہتے ہیں پاکستان کی نوجوان آبادی میں 15 فیصد کو دماغی بیماریاں لاحق ہیں جبکہ 24 کروڑ میں سے ڈھائی کروڑ افراد کو دماغی بیماری میں مبتلا ہیں
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیورولوجسٹ ڈاکٹر محمد واسع کا کہنا تھا کہ شہر میں فضائی آلودگی کی وجہ سے صرف پھیپھڑے متاثر نہیں ہوتے بلکہ دماغ بھی متاثر ہوتا ہے، ملک بھر میں صرف 400 نیورولوجسٹ دستیاب ہیں، مجموعی طور پر بھی دیگر ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف وجوہات کی بناء پر دماغی امراض میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں کسی بھی ضلعی اسپتالوں اور صحت کے بنیادی مراکز میں دماغی و نفسیاتی امراض کا کوئی انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کی 43 فیصد آبادی کسی نہ کسی نیورولوجیکل بیماری کا شکار ہے، سندھ میں ہر تیسرا فرد کسی نہ کسی قسم کی دماغی بیماری میں مبتلا ہے، جس میں ڈپریشن بھی شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دماغی امراض بھی جنم لیتے ہیں، پاکستان میں فالج کی بیماری گزشتہ 10 سال کے مقابلے میں دوگنا ہوگئی ہے، ملک میں ساڑھے 4 لاکھ افراد سالانہ فالج کا شکار ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے معذوری کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ماہرین نے مطالبہ کیا کہ ضلعی سطح پر دماغی امراض کی تشخیص کیلئے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی سمیت ادویات اور دماغی امراض کے ماہرین کی سہولتیں تمام ضلعی اسپتال میں فراہم کی جائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

19 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

19 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

19 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

19 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

19 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

19 hours ago