اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان نے اپنی سکیورٹی کے پیشِ نظر سرحد بند کی ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے افغان سرحد کی بندش برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف دہرایا ہے کہ سرحد اسی وقت کھولی جائے گی جب افغان حکومت دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کی ٹھوس اور قابلِ بھروسہ یقین دہانی کرائے گی ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ معاملہ صرف ٹی ٹی پی یا ٹی ٹی اے تک محدود نہیں بلکہ افغان شہری بھی پاکستان میں مختلف سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، اس لیے سرحد کی بندش کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا افغان عوام سے کوئی اختلاف نہیں، وہ ہمارے ’’بھائی بہن‘‘ ہیں، تاہم بارڈر کی بندش خالصتاً سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہمیشہ افغان عوام کے لیے امدادی راہداری فراہم کرنے میں مثبت رہا ہے، مگر موجودہ بارڈر پالیسی کا براہِ راست تعلق اس بات سے ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب تک افغان حکومت یہ یقین دہانی نہیں کراتی کہ دہشتگرد اور پرتشدد عناصر پاکستان میں داخل نہیں ہوں گے، سرحد نہیں کھولی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ سعودی عرب میں پاک–افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترک صدر نے گزشتہ ہفتوں میں اعلان کیا تھا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا، تاہم وفد کے نہ آنے کی وجہ شیڈولنگ بھی ہو سکتی ہے اور طالبان کی جانب سے تعاون کا فقدان بھی۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سکیورٹی کے پیشِ نظر سرحد بند کی، کیونکہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے شہری دہشتگردی کا نشانہ بنیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے روس اور بھارت کے بڑھتے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن کا دورۂ بھارت دونوں خودمختار ممالک کا باہمی معاملہ ہے، اس پر پاکستان کی کوئی مخصوص پوزیشن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں تشویش کا باعث ہیں اور ریاستی سرپرستی نے انتہا پسند تنظیموں کو مزید بے خوف بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابری مسجد کے شہادت واقعے کو 33 سال مکمل ہونے پر آج بھی دکھ اور تشویش برقرار ہے، اور مسلم مذہبی علامتوں اور تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانے کے ہر عمل کا شفاف احتساب ضروری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جو وعدہ قوم سے کیا تھا الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان کی ثالثی کی بدولت خطے…

12 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر رہے ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم…

12 hours ago

بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جنگی…

12 hours ago

خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے مالی سال 27-2026 کا دو…

12 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی…

12 hours ago

عوام کیلئے بڑا ریلیف پیٹرول 74 روپے جبکہ ڈیزل 67 روپے سستا کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت…

12 hours ago