پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں جمعرات 25 دسمبر 2025 کو غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین نرخ جاری کر دیے گئے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر 281 روپے 05 پیسے میں خریدا جبکہ 283 روپے 10 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ 379 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 383 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یورو کی خرید 331 روپے جبکہ فروخت 334 روپے 50 پیسے پر ریکارڈ کی گئی۔سعودی ریال 74 روپے 85 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 60 پیسے میں خریدا اور 77 روپے 45 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔دیگر کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 204 روپے میں خریدا اور 207 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ آسٹریلوی ڈالر کی خرید 187 روپے اور فروخت 190 روپے پر موجود ہے، جبکہ چینی یوان 39 روپے 39 پیسے میں خریدا اور 39 روپے 79 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 280 روپے 10 پیسے جبکہ فروخت 280 روپے 60 پیسے پر برقرار رہی۔ برطانوی پاؤنڈ 378 روپے 74 پیسے میں خریدا اور 379 روپے 41 پیسے میں فروخت ہوا، جبکہ یورو کی خرید 330 روپے 27 پیسے اور فروخت 330 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طریقے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون…