پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے ایران کو چاول، سمندری خوراک ، فارماسیوٹیکل مصنوعات سمیت متعدد اشیاء برآمد کرنےکی اجازت دے دی۔پاکستان نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے ایران کے راستے برآمدات کے لیے بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ کی شرط سے عارضی استثنیٰ دے دیا۔اعلامیےکے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے برآمدات پر فنانشل انسٹرومنٹ سے عارضی استثنیٰ منظورکیا۔ زمینی راستے کے ذریعے ایران، آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات کی اجازت دے دی گئی۔ایران کو چاول، سمندری خوراک، آلو، گوشت، پیاز، مکئی اور پھلوں سمیت متعدد اشیاء برآمدکی اجازت دی گئی ہے، فارماسیوٹیکل مصنوعات اور ٹینٹس کی برآمد بھی رعایت میں شامل ہیں۔وزارت تجارت کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ضوابط سے جزوی استثنیٰ دیا گیا ہے، برآمدی آمدن مقررہ مدت میں واپس لانے کی شرط برقرار ہے، اس اقدام سے خطے میں تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے مطابق 3 ماہ کے لیے خصوصی رعایت دی گئی ہے، یہ 24 مارچ سے 21 جون 2026 تک نافذالعمل ہوگی۔وفاقی وزیر تجارت کے مطابق ایران کے راستے تجارت سے برآمد کنندگان کے اخراجات اور وقت میں نمایاں کمی آئےگی، برآمدات میں اضافہ کرکے ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…