اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ کئی ڈیمز مکمل بھر گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک کے مختلف ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. جس کے نتیجے میں تربیلا ڈیم اور راول ڈیم ایک بار پھر مکمل بھر گئے۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس میں زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی 1550 فٹ ہے۔ اسی طرح راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.80 فٹ ریکارڈ کی گئی جو اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1752 فٹ کے برابر ہے۔منگلا ڈیم بھی 92 فیصد بھر چکا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1234.60 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی گنجائش 1242 فٹ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا.خانپور ڈیم میں پانی 1981.45 فٹ تک پہنچ گیا ہے جبکہ اس کی گنجائش 1982 فٹ ہے۔ سملی ڈیم میں پانی کی سطح 2315.25 فٹ ریکارڈ کی گئی، جو اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 2315 فٹ ہے۔ترجمان کے مطابق ڈیمز میں پانی کی سطح بڑھنے کے ساتھ اسپل ویز مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں. تاکہ پانی کا بہاؤ متوازن رکھا جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

20 hours ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

20 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

20 hours ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

20 hours ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

21 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

21 hours ago