اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے، مقبوضہ کشمیر کے باشندوں کی حمایت جاری رکھے گا، کسی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دوست ممالک کے کیڈٹس کومبارکباد دیتا ہوں، کیڈٹس میں خواتین کی شمولیت دیکھ کرخوشی ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیا کی بہترین درسگاہوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کیڈٹس سے کہا کہ آپ کی بنیادی ذمہ داری ملک کی سلامتی کویقینی بنانا ہے، معرکہ حق،بنیان المرصوص میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئرفورس نے نہ صرف دشمن کے جہازگرائے بلکہ تاریخ رقم کی، دشمن پاکستان کی طاقت اورہنرمندی دیکھ کردنگ رہ گیا، پاکستان کی دھرتی پرکسی قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ایئر چیف نے کہا کہ کسی بھی جارحیت پرریکارڈ وقت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان بھارتی زیرقبضہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عوامی امنگوں کے مطابق حل کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرقیام امن، سیاسی اورعسکری قیادت قابل ستائش ہے، پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت میرے لییاعزاز ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی میں باصلاحیت لوگ نوجوانوں کی بہترین تربیت کررہے ہیں، پاکستان آرمی زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

10 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

10 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

10 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

10 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

10 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

10 hours ago