اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فوج نے افغان چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرا دیا سیکیورٹی ذرائع

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج نے افغان طالبان کو اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ناصرف کئی چیک پوسٹوں کو مکمل تباہ کیا بلکہ افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار افغانستان کی پوسٹ تباہ کی گئی جس میں آگ لگ گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پاک فوج کے بھرپور جواب سے افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، ویڈیو میں پوسٹ پر آگ بھی لگی دیکھی جا سکتی ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے افغان چیک پوسٹ پر قبضہ کرنے کے بعد اس پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا۔خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان نے اشتعال انگیزی کرنے والی دو درجن کے قریب سرحدی چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔پاک فوج کی کارروائیوں میں کئی افغان فوجی اور خوارجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغان فوجیوں کی جانب سے پاک فورسز کے سامنے سرینڈر کرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی منوجبا ٹو چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کی گئی اور پاک فوج کی جانب سے افغان چیک پوسٹوں پر سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

18 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

18 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

18 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

18 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

18 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

18 hours ago