اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میںافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میںافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے سپن بولدک میں چار مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے. جنہیں پاکستانی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔افغان طالبان نے حملوں کے دوران سول آبادی کا کوئی خیال نہیں رکھا اور بدقسمتی سے علاقے میں موجود منقسم دیہات کو اپنی کارروائی کے لیے استعمال کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملے کے دوران افغان طالبان نے اپنی جانب سے پاک افغان سرحدی دروازہ “بابِ دوستی” بھی تباہ کر دیا، جو دو طرفہ تجارت اور قبائلی روایات کے منافی اقدام ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی جوابی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ علاقے میں صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور مزید نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے عناصر کی سرحدی علاقوں میں جمع ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سپن بولدک میں حملہ محض ایک واقعہ نہیں، بلکہ 14 اور 15 اکتوبر کی شب خیبرپختونخوا کے کرم سیکٹر میں بھی پاکستانی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی گئی، جسے فورسز نے بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا۔جوابی کارروائی میں 8 افغان پوسٹس اور 6 ٹینک تباہ کیے گئے جبکہ 25 سے 30 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ طالبان کا پاکستان پر حملہ شروع کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے. پاکستانی چوکی یا سامان پر قبضے کے دعوے پروپیگنڈا ہیں۔بیان کے اختتام پر آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے. قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے افواج پاکستان پرعزم ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

17 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

18 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

18 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

18 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

18 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

18 hours ago