اردو نیوز اپڈیٹس

پاک چین سفارتی تعلقات 75 سال میں پائیدار دوستی کی شاندار مثال بن گئے صدر وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی قیادت اور عوام بالخصوص صدر شی جن پنگ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران پاک چین تعلقات پائیدار دوستی، باہمی اعتماد، سٹریٹجک تعاون اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے غیر متزلزل حمایت کی شاندار مثال بن چکے ہیں، بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات کے باوجود دونوں ممالک نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مسلسل مضبوط ہو رہی ہے جو خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایک اہم ستون ہے، پاکستانی عوام اس مثالی دوستی پر فخر کرتے ہیں جس کی آبیاری دونوں ممالک کی قیادت اور عوام نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت انگیز قیادت میں چین نے جدیدیت، جدت، غربت کے خاتمے اور قومی ترقی میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان چین کے عالمی اقدامات جیسے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو، گلوبل سویلائزیشن انیشیٹو اور گلوبل گورننس انیشیٹو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو عالمی امن، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان ان اقدامات کو علاقائی ہم آہنگی، مشترکہ خوشحالی اور کثیر الجہتی تعاون کے وژن کے عین مطابق سمجھتا ہے، انہوں نے چین کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ون چائنا اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق تمام امور پر اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت نے گلوبل ساوتھ کے لیے چین کی قیادت اور مغربی ایشیا میں تنازعات کے حل کے لیے اس کے مثبت کردار کو بھی سراہا، انہوں نے اپنے حالیہ دوروں کے دوران چین کی جانب سے دی گئی پرتپاک اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی آہنی دوستی نے تعلقات کو ایک منفرد پہچان دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دوروں سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی، ماحول دوست توانائی، سیاحت اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں نئی راہیں کھولنے کے عزم کو تقویت ملی ہے۔ صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک اپنی تاریخی دوستی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اسے خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے کے ذریعے نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر پاکستان اور چین کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہاکہ دونوں ممالک کےتعلقات باہمی اعتماد، دوستی اور تعاون کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کے عوام چین کیلئے حقیقی طور پر عزت،احترام اوردلی محبت کے جذبات رکھتے ہیں، جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم کاکہنا تھاکہ پاکستان اورچین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

12 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

12 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

12 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

13 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

13 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

13 hours ago