اردو نیوز اپڈیٹس

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کی ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور شہداء کے اہلِ خانہ، افسران اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور ملک کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا۔اس پروقار تقریب میں 50 ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 12 تمغۂ بسالت عطا کیے گئے، بعد از شہادت دیے جانے والے تمغے شہداء کے اہلِ خانہ نے بڑے وقار اور عزت کے ساتھ وصول کیے۔شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہاکہ شہداء اور غازی قوم کا دائمی فخر ہیں، ان کی عزت اور قربانی ہر پاکستانی کے لیے ایک مقدس امانت ہے، ہمارے وطن کا امن اور سلامتی انہی کی عظیم قربانیوں اور فرض سے بے لوث وابستگی کا نتیجہ ہے۔فیلڈ مارشل نے شہداء کے اہلِ خانہ کی استقامت، وقار اور ثابت قدمی کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور وطن سے ان کی بے مثال قربانیوں اور غیر متزلزل وابستگی کو سراہا۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عملی تیاری اور غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف ان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی، اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول تک دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

13 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

13 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

13 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

13 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

13 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

13 hours ago