پاکستان نیوز پوائنٹ
طلبہ کی صحت اور موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ مزید بڑھا دی ہیں۔وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ ان کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا جس میں واضح اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی، عوامی مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ فیصلہ شدید سردی اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاہم عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی، 13فیصد افراد نے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولنے کے حق میں ووٹ دیا۔اعداد و شمار کے مطابق وزیرِ تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 آراء موصول ہوئیں جبکہ 12 جنوری کے حق میں 24 ہزار 829 ووٹ کاسٹ کیے گئے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…