اردو نیوز اپڈیٹس

پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا، جیٹ فیول کے نرخ بھی ایک ماہ کے دوران چھٹی بار بڑھ گئے۔حکومت نے پٹرول پر لیوی میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، پٹرول پر لیوی بڑھ کر 160.61 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اس سے پہلے پٹرولیم لیوی 106 روپے فی لیٹر تھی۔رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کا ہدف ایک ہزار 468 ارب روپے مقرر ہے، لیوی کی شرح بلند ہونےسے نان ٹیکس ریونیومیں مزید اضافہ متوقع ہے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی بھی ختم کر دی گئی۔ڈیزل پر 203 روپے اور پٹرول پر 95 روپے فی لٹر دی جا رہی سبسڈی ختم کی گئی ہے، سبسڈی ختم کر کے تمام بوجھ صارف پر منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے.دوسری جانب کمرشل پروازوں کیلئے جیٹ فیول کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بار بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 40 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 517 روپے 17 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 329 روپے 17 پیسے کا بڑا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ یکم مارچ کو فی لیٹر قیمت 188 روپے تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا قوی امکان ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اگر قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا تو مسافروں کو آنے والے دنوں میں مزید مہنگے فضائی سفر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

واشنگٹن میں اہم اجلاس صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ…

21 hours ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس…

21 hours ago

پاکستانی معیشت جنگی بحران سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے گورنر سٹیٹ بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ : گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ…

21 hours ago

صورتحال بدل گئی جے ڈی وینس بھی پاکستان جائیں گے وائٹ ہاؤس کی سی این این کو تصدیق

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آئندہ مرحلے کے اہم ایران مذاکرات…

22 hours ago

امریکی نمائندے ایران سے مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچیں گے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے…

22 hours ago

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے غیر ملکی وفود کی آج اسلام آباد آمد کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے غیر…

22 hours ago