پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی نمائندوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ماسکو میں ملاقات کی ہے، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ابوظہبی میں مذاکرات کا نیا دور بھی مکمل ہوگیا ہے۔رائٹرز کے مطابق کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں ملاقات کے بعد ڈبلن میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات متوقع ہے۔پیوٹن سے مذاکرات کے دوران یورپی نمائندوں کی شمولیت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ کشنر نے یورپ کو مذاکرات میں شرکت کے لیے اپنا ایک نمائندہ نامزد کرنے کا مشورہ دیا۔رائٹرز کے مطابق روس کو مذاکرات میں یورپی نمائندوں کی شمولیت کی تجویز پر اعتراض ہے، جبکہ ماسکو یوکرین کی خودمختار سرزمین سے متعلق اپنے مطالبات سے دستبردار ہونے پر بھی تیار نہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام کی اہمیت پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے…