اردو نیوز اپڈیٹس

پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت 15روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے80 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔زرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 91 پیسے بڑھا دی گئی، پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 117روپے41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے مقرر کی گئی ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

2 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

2 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

2 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

2 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

3 hours ago