اردو نیوز اپڈیٹس

چینی صدر سے وزیراعظم کی ملاقات امریکا ایران کشیدگی کم کرانے پر پاکستان کی تعریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی صدر شی جنگ پنگ سے اہم ملاقات کی ہے .جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہے اور دونوں ممالک نے وقت کی ہر آزمائش میں ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ ترقی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی صدر نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ثالثی اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات ہوئی تھی جہاں پاک چین شراکت داری کو اعلیٰ معیار کے تعاون کے نئے مرحلے میں داخل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سرمایہ کاری، زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی 15 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین دیرینہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی، اسٹریٹجک تعاون، ترقی اورخوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

7 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

7 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

8 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

8 hours ago