اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کی حوالگی پر اپنا مؤقف نرم کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کی حوالگی پر مؤقف نرم کرلیا۔ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ افزودہ یورینیم کو یا تو فوری طور پر امریکا کے حوالے کیا جائے گا تاکہ اسے وہاں منتقل کر کے تلف کر دیا جائے۔ٹرمپ نے کہاکہ یا ترجیحاً اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے تحت اُسی مقام پر یا کسی دوسرے قابلِ قبول مقام پر تباہ کیا جائے۔امریکی صدر نےکہا کہ اس پورے عمل اور موقع پر ایٹمی توانائی کمیشن، یا اس کے مساوی ادارے، کی نگرانی اور موجودگی ہوگی۔اس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو بھی امریکا کے حوالے کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کار جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے ’کافی قریب‘ پہنچ چکے ہیں ۔امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مجوزہ حتمی معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گا اور یہ بھی یقینی بنائے گا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو ’تسلی بخش انداز میں سنبھالا جائے‘۔ٹرمپ نے کہا کہ ’میں صرف ایسے معاہدے پر دستخط کروں گا جس میں ہمیں وہ سب کچھ حاصل ہو جو ہم چاہتے ہیں‘۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

6 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

6 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

7 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

7 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

7 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

7 hours ago