اردو نیوز اپڈیٹس

چینی ماہرین کی ایسی ایجاد جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کر دے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین کے سائنسدانوں نے ایسی ایجاد کی ہے جو ائیرکنڈیشنر (اے سی) کی ضرورت کو ختم کر دے گی۔چین میں ایسے سپر کوٹنگ پینٹ کی پروڈکشن شروع کی گئی ہے جو موسم گرما کے دوران گھر کے اندرونی درجہ حرارت کو 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر دیتا ہے۔اس منفرد پینٹ کی آزمائش حقیقی دنیا میں 6 ماہ تک صوبہ ہینان کے ایک کارخانے میں کی گئی۔یہ پینٹ ریڈی ایٹیو کولنگ تکنیک کو استعمال کرتا ہے جس کے لیے بجلی یا کسی قسم کے کولنگ ایجنٹس کی ضرورت نہیں ہوتی۔بنیادی طور پر ریڈی ایٹیو کولنگ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں حرارت کو منعکس یا خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ایک رپورٹ میں اس پینٹ کی آزمائش کے نتائج جاری کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق اس پینٹ کوٹنگ کو پبلک انفرا اسٹرکچر اور گھروں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس پینٹ کی 6 لاکھ ٹن مقدار سالانہ کی پروڈکشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔جس کارخانے میں اس پینٹ کی آزمائش کی گئی، وہاں عام طور پر اندرونی درجہ حرارت کم رکھنے کے لیے واٹر اسپرنکلر سسٹمز کا استعمال کیا جاتا تھا، مگر پینٹ کوٹنگ سے ایسا کسی قسم کی توانائی کے استمال کے بغیر ممکن ہوگیا۔یہ پینٹ سورج کی ریڈی ایشن کو واپس پلٹا دیتا ہے۔اس پینٹ کو چائنا کنسٹرکشن ایکو ڈویلپمنٹ کمپنی اور ہربن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ملکر تیار کیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شدید ہیٹ ویوز کے دوران بھی یہ پینٹ اندرونی درجہ حرارت کو محفوظ سطح پر برقرار رکھتا ہے۔محققن کا تخمینہ ہے کہ اس پینٹ کی اوسط زندگی 15 سال تک ہوسکتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

1 day ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

1 day ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

1 day ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

1 day ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

1 day ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

1 day ago