اردو نیوز اپڈیٹس

ایسا انوکھا خاندان جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
کیا آپ نے کوئی ایسا خاندان دیکھا ہے جس کی کئی نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہو؟ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر امریکا میں واقعی ایسا ایک خاندان موجود ہے جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والےفریڈ ہارلو اور ان کے خاندان کا نام عالمی ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے۔ایک ہی خاندان کی متعدد نسلوں کے ایک ہی تاریخ پر پیدائش کا ریکارڈ اب گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ ہے۔فریڈ ہارلو کی پیدائش 14 ستمبر 1972 کو ہوئی تھی جو کہ ان کے نانا اور والدہ کی تاریخ پیدائش بھی ہے۔ان کے نانا ویبر 14 ستمبر 1907 جبکہ والدہ ایڈی 14 ستمبر 1949 کو پیدا ہوئی تھیں فریڈ ہارلو کی بیٹی ایما بیل اور ان کے نواسے کی تاریخ پیدائش بھی 14 ستمبر ہے، البتہ ایما بیل کی پیدائش کا سال 1997 جبکہ آرتھر کا 2025 ہے۔فریڈ ہارلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ایک تحفہ ہے، یہ واقعی ایک بہت منفرد تحفہ ہے، ہم ہمیشہ سوچتے تھے کہ یہ بہت عجیب ہے مگر ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ کسی قسم کا ریکارڈ ہے’۔ایما بیل نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا آفیشل سرٹیفکیٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 4 خاندانوں تک محدود تھا مگر آرتھر کی پیدائش کے بعد فریڈ ہارلو کا خاندان آگے نکل گیا۔ایما بیل نے بتایا کہ ‘میں اپنی دادی کی یہ بات سنتے ہوئے بڑی ہوئی تھی کہ میرے بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہوگی، تو میں اس کی پابند اور پرعزم تھی کہ بیٹے کی پیدائش اسی تاریخ پر ہو’۔آرتھر کی دنیا میں آمد درست وقت پر ہوئی اور ایما بیل کے مطابق ان کی دادی اگر زندہ ہوتی تو ضرور بہت زیادہ پرجوش ہو جاتیں۔اس خاندان کے مطابق ایک اور پہلو اس تاریخ کو مزید خاص بنا دیتا ہے۔ایما بیل نے بتایا کہ ‘اس کا آغاز ویبر سے ہوا، تو پہلے لڑکا، پھر لڑکی، پھر لڑکا، لڑکی اور اب لڑکا، یہ سلسلہ ترتیب سے چل رہا ہے’۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

39 minutes ago

حوثیوں کے ریاض حملے کا مارکیٹ پر اثر سعودی اور قطری اسٹاک انڈیکس میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض میں میزائل اور…

42 minutes ago

چینی ماہرین کی ایسی ایجاد جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کر دے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کے سائنسدانوں نے ایسی ایجاد کی ہے جو ائیرکنڈیشنر (اے سی)…

44 minutes ago

امریکا کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے…

51 minutes ago

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

24 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

24 hours ago