پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو چین سے تجارتی معاہدے کی صورت میں 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کینیڈا کو چین کے لیے ایک ڈراپ آف پورٹ بنا دیں گے جہاں سے چینی مصنوعات امریکا میں داخل ہوں، تو وہ سخت غلط فہمی میں ہیں۔ ہم چینی مصنوعات امریکا نہیں آنے دیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ چین کینیڈا کے سماجی ڈھانچے کو نگل جائے گا۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کینیڈاگرین لینڈ کے اوپر مجوزہ امریکی میزائل دفاعی منصوبے گولڈن ڈوم کی مخالفت کر کے شمالی امریکا کی سلامتی کو کمزور کر رہا ہے،حالانکہ یہی دفاعی نظام اس کے تحفظ کا ضامن بھی بن سکتا ہے۔اس کے برعکس کینیڈا چین کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کو ترجیح دے رہا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…
پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…