اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کا منی سوٹا کے میئر اور گورنر پر لوگوں کو بغاوت پر بھڑکانے کا الزام

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا کے میئر اور گورنر پر لوگوں کو بغاوت پربھڑکانےکا الزام عائد کردیا۔امریکی صدر نے منی ایپولس میں شہری کی ہلاکت پر مقامی قیادت کے رد عمل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ منی سوٹا کے میئر اور گورنر کی بیان بازی بغاوت کو ہوا دے رہی ہے۔ادھر گورنر منی سوٹا ٹم والز نے کہاکہ وفاقی حکومت تحقیقات کی قیادت کے قابل نہیں، تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیا جاسکتا، انہوں نے صدر ٹرمپ سے منیسوٹا سے فورس ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئی سی ای کے اقدامات میں بے رحمی نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف سے دو بار بات ہوئی، صدر ٹرمپ کے درست فیصلہ کرنے پر زیادہ اعتماد نہیں۔یاد رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک اور شخص کی ہلاکت کے بعد لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔منی ایپولس میں 7 جنوری کو بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون رینی گڈ ہلاک ہوئی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کرغزستان کا تجارت سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر جپاروف نے پاکستان اور…

7 hours ago

وزیرِ اعظم کی ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے قرضوں کی فراہمی میں سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا سے متعلق جائزہ اجلاس میں…

7 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ کا ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سربراہی…

7 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنۃ الخوارج کی جانب سے گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر جھوٹے پروپیگنڈے پر سخت تنقید کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنۃ الخوارج کی جانب سے گروپ کیپٹن…

7 hours ago

ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل صرافہ مارکیٹ…

7 hours ago

چین 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کی ایک عدالت نے نانجنگ کے سابق اقتصادی ترقیاتی عہدیدار یانگ…

7 hours ago