اردو نیوز اپڈیٹس

چین میں ایک 55 سال خاتون نے نوجوان کو 2 ارب بطور تحفہ دے کر شادی کر لی

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین میں ایک 55 سالہ امیر کاروباری خاتون یو وین ہونگ نے 25 سالہ نوجوان سے شادی کرلی، جسے انہوں نے تحفے میں 5 کروڑ یوآن (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے اثاثے بھی دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا اور والد کے انتقال کے بعد انہوں نے صرف 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام کا آغاز کیا تاکہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں۔ محنت اور لگن کے باعث انہوں نے کچھ عرصے بعد اپنا بیوٹی سیلون قائم کیا اور 2004 میں ہانگ کانگ میں ایک کاروباری ادارے کی بنیاد رکھی، جس کے بعد وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر ابھریں اور اپنی بزنس سلطنت قائم کرنے میں کامیاب رہیں۔ رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ نے 45 سال کی عمر میں ایک 25 سالہ ماڈل سے تعلق قائم کیا تھا، تاہم اب انہوں نے ایک اور 25 سالہ نوجوان سے شادی کی ہے، جو ماضی میں ان کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کرچکا ہے۔ دونوں کی ملاقات 2025 کی دوسری ششماہی کے دوران ہوئی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے، خاتون اس نوجوان کو اکثر قیمتی تحائف اور رقم بھیجتی رہیں، جن میں مہنگی گاڑیاں جیسے مرسیڈیز بھی شامل تھیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں نے مارچ 2025 میں شادی کی، اور یو وین ہونگ نے اپنے شوہر کو 5 کروڑ یوآن مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے، جن میں نقد رقم، جائیداد اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

22 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

22 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

22 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

22 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

22 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

22 hours ago