اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے برطانوی سیکرٹری خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے عمل کی حمایت کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے ہیں۔ نشریاتی اداروں کو دیے گئے انٹرویو میں ایویٹ کوپر نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کیلئے ہر ممکن سفارتی، معاشی اور مشترکہ اقدام لینے کیلئے پُرعزم ہیںم، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کر دینے سے عالمی سپلائی چینز اور توانائی کی قیمتوں پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔ ایویٹ کوپر جہازوں پر ایران کے ’غیر ذمہ دارانہ‘ حملوں کی بار بار مذمت کرتی آئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایران عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ حملے برطانیہ میں مورگیج کی شرح اور پیٹرول کی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں جیٹ فیول، افریقہ کو کھاد کی فراہمی اور ایشیا کو گیس کی ترسیل بھی اس سے متاثر ہو رہی ہے۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا کام برطانیہ کے قومی مفاد میں فیصلے کرنا ہے اور یہ کہ برطانیہ میں مہنگائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سب سے بہتر بات یہی ہوگی کہ یہ تنازع ختم ہو جائے۔ سیکرٹری خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے تاکہ جو جہاز پھنس گئے ہیں وہ دوبارہ روانہ ہو سکیں۔ اقوامٰ متحدہ کے مطابق اس وقت کم از کم 2 ہزار جہاز جلیج فارس میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

20 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

20 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

20 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

20 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

21 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

21 hours ago