اردو نیوز اپڈیٹس

چین میں ٹریفک کنٹرول کے لیے روبوٹس تعینات ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور ٹریفک پولیس کی معاونت کے لیے جدید روبوٹس تعینات کر دیے گئے ہیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر 15 جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس تعینات کیے گئے ہیں جو ٹریفک کی نگرانی، قوانین پر عمل درآمد اور شہریوں کی رہنمائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں روبوٹس کو ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھتے، گاڑیوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرتے اور غیر ضروری ہارن بجانے سے روکنے کے لیے ہدایات دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ روبوٹس کی تعیناتی کا مقصد تعطیلات اور مصروف اوقات میں بڑھنے والے ٹریفک دباؤ سے نمٹنا اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت اور جدید سینسرز سے لیس یہ روبوٹس ٹریفک کی صورتحال کا فوری تجزیہ کرنے اور ضرورت کے مطابق ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ہانگژو چین کے اہم ٹیکنالوجی مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں متعدد مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کی کمپنیاں قائم ہیں.جس کے باعث شہر میں جدید ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

2 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

2 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

2 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

3 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

3 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

3 hours ago