پاکستان نیوز پوائنٹ
چین نے امریکا کی جانب سے گزشتہ روز عائد کیے گئے تجارتی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر 54 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔تاہم چین کی جانب سے صرف امریکی مصنوعات پر ٹیرف ہی عائد نہیں کیا گیا بلکہ چینی وزارت تجارت نے 11 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں‘ کی فہرست میں بھی شامل کر دیا ہے جس سے وہ چین میں کاروبار نہیں کر سکیں گی۔اس کے علاوہ چین نے امریکی ٹیرف کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمہ میں بھی دائر کردیا ہے۔چین نے 7 معدنیات کی برآمدات پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دیں ہیں، ان معدنیات میں گیڈولینیم اور یٹریئم بھی شامل ہیں جو طبی آلات اور الیکٹرانکس کی تیاری میں اہم ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں چین کے کسٹمز حکام نے امریکی چکن کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ چین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک کے شعبے کو کارپوریٹ خطوط پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے۔اقوام متحدہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار…