اردو نیوز اپڈیٹس

چیٹ جی پی ٹی اب آپ کی عمر کی پیشگوئی بھی کرسکے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اوپن اے آئی نے عمر کی پیشگوئی کرنے والی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کے اکاؤنٹس کا حصہ بنائی ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایسے 18 سال سے کم عمر افراد جو چیٹ جی پی ٹی کو اپنی عمر نہیں بتاتے، ان کی عمر کی پیشگوئی اس ٹیکنالوجی سے کی جائے گی۔یہ سافٹ وئیر کسی فرد کے رویے اور دیگر سگنلز جیسے کتنے عرصے سے یہ اکاؤنٹ موجود ہے، کب وہ متحرک ہوتا ہے اور دیگر کو مدنظر رکھ کر عمر کا تخمینہ لگائے گا۔اگر یہ سافٹ وئیر غلطی سے آپ کو کم عمر قرار دے تو آپ ایک شناختی سروس کے ذریعے اپنی عمر کی تصدیق کروا سکیں گے۔اس کے لیے لائیو سیلفی اور شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی۔اس نئے سسٹم کی تیاری کا اعلان ستمبر 2025 میں کیا گیا تھا تاکہ کم عمر صارفین کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں زیادہ تحفظ فراہم کیا جاسکے۔یعنی ان کے لیے حساس یا ممکنہ مضر مواد تک رسائی گھٹ سکے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ چیٹ جی پی ٹی کسی فرد کی عمر کی کس حد تک درست پیشگوئی کرسکتا ہے۔ایسا پلیٹ فارم جس کے صارفین کی تعداد 80 کروڑ ہو، یہ کافی مشکل کام ہے۔اوپن اے آئی اور اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی دیگر کمپنیوں پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی ہے کیونکہ ان پر بچوں کی اموات کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔2025 میں اس حوالے سے اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں اضافی پیرنٹل کنٹرولز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

12 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

12 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

12 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

12 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

12 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

12 hours ago