اردو نیوز اپڈیٹس

ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ رمضان المبارک کی آمد پر وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تمام مسلمانوں کو ماہِ مبارک کی آمد پر مبارکباد دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر امریکی صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں لکھا ہے کہ ہر رمضان روحانی تجدید اور خدا کی ان گنت نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا وقت ہوتا ہے اور بہت سے امریکی شہریوں کے لیے یہ مقدس وقت نماز اور روزے پر زور دیتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان رشتوں کو مضبوط بناتا ہے، ہمدردی اور عاجزی کی ہماری مشترکہ اقدار کی تصدیق کرتا ہے جبکہ آزادی سے عبادت کرنے کا خدا کا دیا ہوا حق ہماری قوم کی پہچان اور ہماری خوشحالی اور طاقت کا ستون ہے۔ بیان میں مزید لکھا ہے کہ اسی وجہ سے ہر روز، میری انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام شہری اپنے عقائد کے مطابق آزادی سے عبادت کر سکیں کیونکہ مذہبی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ اپنے مذہب پر کسی بھی ظلم و ستم کے خوف کے بغیر عمل کیا جا سکے۔ ٹرمپ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میں اس پر وقار اور خیر سگالی کے وقت پوری دنیا میں خوشیوں، برکتوں، اتحاد اور امن کے قیام کے لیے دعا گو ہوں۔ واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور اس مقدس مہینے کا اختتام عیدالفطر کی خوشیوں کے ساتھ ہو گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

5 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

5 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

5 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

5 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

5 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

5 hours ago