اردو نیوز اپڈیٹس

مرحبا رمضان سعودی عرب خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا، جہاں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔ گزشتہ رات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمان بارگاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہوئے، ماہ رمضان پانے پر شکر اور مغفرت کی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ عراق، عمان، ترکیے، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں پہلا روزہ کل ہوگا، وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں رمضان المبارک کا آغاز جمعرات سے ہوگا، بنگلا دیش، بھارت، جاپان، سنگاپور، آسٹریلیا اور فرانس میں بھی کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج پشاور میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے، اس موقع پر ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے جہاں سے چاند کی شہادتیں موصول کی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات اور متعلقہ ماہرین کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، جس کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ رمضان المبارک کا باقاعدہ اعلان اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

6 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

6 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

6 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

6 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

6 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago