اردو نیوز اپڈیٹس

ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈیرہ اسماعیل خان قریشی موڑ پر شادی میں خودکش حملے کا مقدمہ دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں. پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والا دھماکہ خودکش تھا. جس میں چھ افراد شہید ہوئے۔مقدمے کے متن کے مطابق ڈی این اے سیمپلز اور فرانزک شواہد حاصل کر لیےگئے ہیں. شادی کی تقریب کے دوران مہمانوں کے کمرے میں زور دار دھماکا ہوا تھا. دھماکے کے بعد تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔مقدمے کے متن کے مطابق دھماکے سے کمرہ منہدم ہوا. لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا. واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے.خودکش بمبار افغانی نکلا، خودکش بمبار کی شناخت 21 سالہ عبدالرحمن نامی شخص سے ہوئی جو افغان دہشتگرد ہے۔فوٹیج کے مطابق خودکش بمبار سفید چادر اوڑھے پنڈال میں داخل ہوا. خودکش بمبار قبائلی رقص کے دوران اچانک پنڈال چھوڑ کر عقب میں واقع ایک کمرے کی طرف گیا، جہاں عقابرینِ علاقہ موجود تھے۔خودکش بمبار نے کمرے میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا. جس کے نتیجے میں کمرے کی چھت منہدم ہو گئی.واصلِ جہنم خودکش بمبار کے علاوہ حملہ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے. خودکش حملہ امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

2 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

2 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

2 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

2 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

2 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

3 hours ago