اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے3 دہشتگرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے3 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے،مقامی دہشت گرد کمانڈر فاروق عرف سولو، دہشت گرد عدیل اور دہشت گرد وسیم مارے گئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کے لیے انتھک کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسر دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

1 hour ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

2 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

2 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

2 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

2 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

2 hours ago