پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست ہوئی،ڈی جی آئی ایس پی آرنے قومی سلامتی، دہشتگردی اورسوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگوکی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دئیے،آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ2026 میں پاکستان بھر کے21 مختلف اسٹیشنز پر6 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، پروپیگنڈا اورغیرمصدقہ خبروں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثررہنمائی فراہم کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی جامع اورمعلوماتی گفتگو نے قومی سلامتی سے متعلق متعدد غلط فہمیوں اورابہام کو دور کیا ،آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈا اورپاکستان کے مؤقف پرتفصیلی بریفنگ نے زمینی حقائق کو سمجھنے میں مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرکے حقائق پرمبنی مؤقف نے تمام ترابہام کو ختم کردیا۔ سمرانٹرن شپ 2026 کے شرکاء نے درست معلومات کے فروغ اور ملک دشمن پروپیگنڈے کا مؤثرمقابلہ کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…