اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی سسٹم میں تبدیلی کا آغاز نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے کریں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سسٹم کو مضبوط کرنا ہے اوربنیادی تبدیلی لانی ہے تو اس کا فورم پارلیمنٹ ہے جس کے محسن نقوی رکن ہیں۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے محسن نقوی کی جانب سے سسٹم کی کسمپرسی پر اظہارِ خیال کو سنا ہے اور ذاتی طور پر وہ ان خیالات سے کم و بیش اتفاق کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی خود ایک پاور ہاؤس ہیں تاہم اگر سسٹم کو مضبوط کرنا اور بنیادی تبدیلی لانی ہے تو اس کا اصل فورم پارلیمنٹ ہے جس کے نقوی صاحب خود بھی رکن ہیں۔خواجہ آصف کے مطابق اس معاملے کو کابینہ میں بھی زیرِ بحث لایا جا سکتا ہے، جس سے یہ ادارے اور نظام مضبوط ہوں گے اور تبدیلی آئینی عمل سے گزرے گی۔انہوں نے کہا کہ سسٹم کا ارتقائی عمل دہائیوں سے گروہی اور ذاتی مفادات کے تابع رہا ہے جسے آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ اور کابینہ کے اجلاس میں کبھی کبھار ہی شرکت کرتے ہیں، ان اداروں کو غیر متعلق بنا کر تاجر برادری کو بلا کر اتنی بڑی بات کرنا ان کے نزدیک مطلوبہ اثر نہیں رکھتا۔انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی گزشتہ ساڑھے تین سال سے نظام کے انتہائی طاقتور عہدوں پر فائز ہیں اگر وہ چاہتے تو اس عرصے میں سسٹم میں تبدیلی کے حوالے سے پیشرفت کر سکتے تھے تاہم دیر آید درست آید۔خواجہ آصف نے نیشنل ایکشن پلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس کے 13 نکات کا ذکر کیا، جن میں سے ایک پوائنٹ پر عملدرآمد افواج کی جانب سے جانوں کی قربانیوں کے ذریعے ہو رہا ہے، جبکہ باقی 12 نکات وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہیں جن پر عمل نہیں ہوا۔انہوں نے زور دیا کہ محسن نقوی سسٹم میں تبدیلی کا آغاز نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے کریں اور اپنی وزارت سے اصلاحات شروع کریں، صرف تاجر برادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم سسٹم میں مثبت تبدیلی کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

6 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

6 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

6 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

6 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

7 hours ago