اردو نیوز اپڈیٹس

کراچی میں موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ گھروں میں پانی داخل

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی میں بارش کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے گئے، سب سے زیادہ بارش 77 ملی مٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گلشن حدید میں 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ نارتھ کراچی میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں بارش کے باعث کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ صدر، ایمپریس مارکیٹ، طارق روڈ، حیدری مارکیٹ، لیاقت آباد، پاپوش نگر اور کلفٹن سمیت دیگر بازار بھی بند کردیے گئے.کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔میئر کراچی نے بارش کے دوران تمام عملے کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا ہے۔کمشنر کراچی آفس میں بارش کی صورتحال پر کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔کمشنرکراچی کے مطابق شدید طوفانی بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں.کنٹرول روم سے 99205634 اور 99203443 پر رابطہ کریں۔ واضح رہے محکمہ موسمیات نے 17 سے 19 اگست تک سندھ کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران تیز بارش کے ایک سے دو اسپیل آئیں گے .جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے باعث روزمرہ معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔کراچی میں بارشوں کے پیش نظر کے الیکٹرک کی ہدایت سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا کہ شہری بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، ٹوٹے تاروں، بجلی کے ترسیلی تنصیبات سے فاصلہ رکھیںکے الیکٹرک نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی کے سبب عارضی بجلی بند کی جاسکتی ہے۔ٹریفک پولیس نے بھی شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیڈ کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حضرات سڑک کی بائیں سائیڈ استعمال کریں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

11 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

11 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

11 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

11 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

11 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

11 hours ago