اردو نیوز اپڈیٹس

کرسمس کی آمد حکومت کی جانب سے مسیحی ملازمین کیلئے زبردست خوشخبری

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بڑی خوشخبری دی ہے۔حکومت کی جانب سے مسیحی ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت یہ ادائیگیاں 22 دسمبر کو کی جائیں گی۔وفاقی وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ 25 دسمبر کو کرسمس کے پیشِ نظر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کی جائے۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بروقت مالی وسائل کے ساتھ اپنے مذہبی تہوار کی تیاری کر سکیں۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو مسیحی برادری کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کا کہنا ہے کہ ایڈوانس ادائیگی سے انہیں کرسمس کے انتظامات میں آسانی ہوگی اور مالی دباؤ میں کمی آئے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

7 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

7 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

7 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

7 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago