اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سپر فلو نے خطرے کی گھنٹی بجادی احتیاط کی وارننگ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں H3N2 انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے. جسے عام طور پر ’سپر فلو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ملک بھر میں 340,856 مشتبہ انفلوئنزا کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں ٹیسٹ شدہ نمونوں میں 12 فیصد میں H3N2 وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. وائرس کی نئی جینیاتی ذیلی قسم کی وجہ سے یہ پھیلاؤ تیز ہے۔پاکستان سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے سینئر سائنسی افسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا کہ نومبر سے پاکستان میں H3N2 انفلوئنزا (سپر فلو) کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ ماہ رپورٹ ہونے والے تقریباً 1,691 کیسز میں سے 12 فیصد سپر فلو کے ہیں۔ڈاکٹر شفیق نے بتایا کہ وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں معمول کے مطابق رونما ہوتی ہیں. لیکن وائرس کا پھیلاؤ دیگر انفلوئنزا اسٹریکس کے مقابلے میں زیادہ تیز ہے۔ انہوں نے ویکسین لگوانے اور بروقت علاج پر زور دیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ عام انفلوئنزا عموماً ہلکی یا درمیانی علامات ظاہر کرتی ہے.لیکن H3N2 شدید بیماری کا سبب بن سکتی ہے.خاص طور پر بزرگ، چھوٹے بچے، حاملہ خواتین، کمزور مدافعت والے اور دائمی بیماریاں رکھنے والے افراد میں۔وائرس زیادہ تر سانس کے ذرات اور آلودہ سطحوں سے پھیلتا ہے اور بھیڑ بھاڑ یا کم ہوا دار جگہوں میں اس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ صحت کے حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نگرانی، ویکسینیشن اور فوری علاج کے اقدامات مضبوط کریں. تاکہ موسمی انفلوئنزا کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹا جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

6 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

6 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

6 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

7 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

7 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

7 hours ago