اردو نیوز اپڈیٹس

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر رضامند

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پیر کے روز کہا ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے ’فوری اور غیر مشروط جنگ بندی‘ پر رضامندی ظاہر کی ہے، جو مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے نافذ العمل ہوگی.یہ فیصلہ دونوں ممالک کی متنازع سرحد پر کئی دنوں سے جاری جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے۔سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا ان امن مذاکرات کا ثالث تھا، جس کے مطابق کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے علاقائی کمانڈرز کی میٹنگ منگل، 29 جولائی کو ہوگی۔کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہُن مانیت اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم پھومتھم وچیایاچائی نے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ، پُتراجایا (جو دارالحکومت کوالالمپور کے جنوب میں واقع ہے) میں ملاقات کی۔دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر تازہ سرحدی کشیدگی شروع کرنے کا الزام عائد کیااور جاری لڑائی کی ذمہ داری بھی ایک دوسرے پر ڈالی ہے، جس میں تھائی اور کمبوڈیائی حکام کے مطابق اب تک کم از کم 35 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں.یہ سرحدی تنازع کئی دہائیوں پرانا ہے۔دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے اشارہ دیا کہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، جب کہ امن مذاکرات سے چند گھنٹے قبل بھی جھڑپیں جاری تھیں۔ کمبوڈیا کے حکام نے الزام لگایا کہ تھائی لینڈ نے ابتدائی اوقات میں کم از کم 2 مقامات پر حملہ کیا، جب کہ تھائی فوج نے کہا کہ پیر کی صبح 3 صوبوں میں جھڑپیں جاری تھیں۔امریکا اور چین نے بھی جنگ بندی مذاکرات میں مبصرین کی حیثیت سے مدد کی پیشکش کی تھی. امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، پیر کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار مذاکرات میں معاونت کے لیے موقع پر موجود تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جنگ بندی مذاکرات پر رضامند ہو گئے ہیں. تاہم ہفتے کے آخر تک مقامی سطح پر لڑائی جاری رہی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے تھائی اور کمبوڈیائی رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ اگر مہلک سرحدی تنازع جاری رہا تو وہ ان دونوں ممالک کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

20 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

20 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

20 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

20 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

20 hours ago