پاکستان نیوز پوائنٹ
کیوبا میں بجلی کا قومی نظام ایک بار پھر مکمل طور پر بیٹھ گیا، جس کے باعث ملک بھر میں تاریکی چھا گئی، جبکہ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو بجلی، موبائل فون اور انٹرنیٹ کی ممکنہ طویل بندش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔فاکس نیوز کے مطابق کیوبا میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہوا، جس کی وجہ امریکی سفارتخانے نے ملک کے بجلی کے نظام کا مکمل انہدام قرار دیا ہے، کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بلیک آؤٹ کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ بجلی کی بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔امریکی سفارتخانے نے کیوبا میں موجود یا وہاں سفر کا ارادہ رکھنے والے امریکی شہریوں کو صورتحال کے مطابق منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا ہے، سفارتخانے کے مطابق بجلی کی بندش کے ساتھ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔سفارتخانے نے کہا کہ کیوبا کا بجلی کا نظام مسلسل غیر مستحکم ہو رہا ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک بھر میں متعدد مرتبہ بجلی کی بندش ہوچکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر طے شدہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ بجلی کی بندش بھی جاری ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں ان بندشوں کا دورانیہ اور تعداد بڑھ گئی ہے۔کیوبا کی وزارت توانائی نے بھی ملک گیر بجلی کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔کیوبا کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور ملک میں ایندھن کی قلت، پرانے اور بوسیدہ بنیادی ڈھانچے اور امریکی پابندیوں کے باعث بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا نظام شدید دباؤ میں ہے، ملک میں مکمل بلیک آؤٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی مختلف علاقوں میں مرحلہ وار بجلی بند کی جاتی ہے، جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کیوبا میں گزشتہ ماہ بھی ملک گیر بجلی کی بندش ہوئی تھی، جبکہ جمعہ کو ہونے والا بلیک آؤٹ رواں سال کا ساتواں قومی پاور بریک ڈاؤن ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…