اردو نیوز اپڈیٹس

گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول ہوگا صدر ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کیساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے تحت گرین لینڈ میں سلامتی اور دیگر تمام ضروریات کے حوالے سے امریکا کو مستقل کنٹرول حاصل ہوگا اور اس طرح امریکا کے تمام خدشات مکمل طور پر دور ہوجائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے پر امریکا کو کوئی خرچ نہیں اٹھانا پڑے گا۔ میری ہدایت پر ہم نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اس بات کی ضمانت دی ہے کہ امریکا کو ہمیشہ کے لیے گرین لینڈ میں اپنی اور گرین لینڈ کی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ مزید یہ کہ اب سے امریکا کے کسی بھی مخالف ملک کو ہماری واضح تحریری منظوری کے بغیر گرین لینڈ میں فوجی اڈہ قائم کرنے، فوجی موجودگی رکھنے یا حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹرمپ نے کہاکہ گزشتہ 100 سال سے زائد عرصے کے دوران امریکی صدور گرین لینڈ کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ رہے ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی اس حوالے سے کچھ نہیں کرسکا۔ مجھے فخر ہے کہ میں وہ صدر ہوں جس نے اس انتہائی اہم معاملے کو مستقل اور فیصلہ کن طور پر حل کردیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس معاہدے پر بے حد فخر اور خوشی ہے اور آج طے پانے والی ہر بات امریکی عوام کے لیے قابلِ قدر ہوگی۔ ہم فوری طور پر گرین لینڈ کے موزوں علاقوں میں بڑی فوجی موجودگی قائم کرنے کا عمل شروع کریں گے اور وہاں ایسے بہت سے علاقے موجود ہیں۔ہم اس کی ترقی اور تعمیر کے لیے گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ حل امریکا، ڈنمارک، گرین لینڈ اور ہمارے تمام اتحادیوں کے لیے ایک بہترین حل ہے۔ ہم ڈنمارک اور گرین لینڈ کے شاندار عوام کے ساتھ مل کر اس وسیع اور انتہائی اسٹریٹجک خطے کے حوالے سے ایک شاندار مستقبل کی جانب بڑھنے کے منتظر ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکا کے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے، ایک ایسا معاملہ جو انتہائی اہم، تاریخی اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

4 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

4 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

4 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

4 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

4 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

4 hours ago